مہر خبررساں ایجنسی نے سانا کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کے عربی اور افریقی امور کے ڈائریکٹر اور شام کے بارے میں سہ فریقی مذاکرات میں ایران کے اعلی مذاکرات کار جابری انصاری نے دمشق میں شام کے صدر بشار اسد سے ملاقات اور گفتگو کی۔ اطلاعات کے مطابق اس ملاقات میں دوطرفہ تعلقات ، علاقہ کی صورتحال اور شام کی تازہ ترین صورتحال کے بارے میں تبادلہ خیال گیا ہے۔ اس سے قبل جابری انصاری نے شام کے وزير اعظم عماد الخمیس کے ساتھ ملاقات اور گفتگو کی۔
اسلامی جمہوریہ ایران کے عربی اور افریقی امور کے ڈائریکٹر اور ایران کے اعلی مذاکرات کار جابری انصاری نے دمشق میں شام کے صدر بشار اسد سے ملاقات اور گفتگو کی۔
News ID 1874002
آپ کا تبصرہ